وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت صرف تکنیک کی کھپت والے ملک کے بجائے تکنیکی کایا پلٹ میں قائدانہ رول ادا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے آج صبح نئی دلی میں بھارت منڈپم میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے اختراع سے متعلق Conclave کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
جناب مودی نے کہا کہ سرکار ملک میں اختراع کا جدید طرز کا ایکو نظام قائم کرنے کی خاطر تحقیق میں سہولت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک میں دنیا کا سب سے کامیاب ڈجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک کو اختراع کا ایک مرکز بنانے کیلئے حالیہ برسوں میں کیے گئے فیصلوں اور پالیسیوں کے نتیجے اب سامنے آ رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ دہائی میں تحقیق اور ترقی کے شعبے میں ملک کے اخراجات دوگنا ہوگئے ہیں اور رجسٹرڈPatents کی تعداد میں بھی 17 گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو نظام بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سیمی کنڈکٹر شعبے نے ایک بڑی جست لگائی ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک کی بایو معیشت 2014 میں دس ارب ڈالر سے بڑھ کر اب تقریباً 140 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم نے ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کی تحقیق و ترقی اور اختراع اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کیا تاکہ ملک میں تحقیق اور ترقی کے ایکو نظام کو بڑی تقویت پہنچائی جا سکے۔ مذکورہ اسکیم کا مقصد ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کے سرکردہ رول والے تحقیق اور ترقی کے ایکو نظام کو بڑھاوا دینا ہے۔x