وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست میں حالیہ MLC انتخابات میں BJP کو شاندار حمایت دینے پر تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے پارٹی ورکروں کی لوگوں کے درمیان خوب محنت سے کام کرنے کی ستائش کی۔ BJP نے تلنگانہ میں تین MLC سیٹوں میں سے دو پر جیت حاصل کی تھی، جن میں سرکردہ کریم نگر-میدک-ناظم آباد-عادل آباد گریجویٹس سیٹ شامل ہے۔ جناب مودی نے جیتنے والے امیدواروں کو بھی مبارک باد دی۔ ایک دیگر پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے آندھرا پردیش میں MLC چناؤ میں NDA امیدواروں کی جیت کی بھی ستائش کی۔ جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ مرکز اور آندھراپردیش میں NDA کی حکومتیں ریاست کے عوام کی خدمت کرنا جاری رکھیں گی اور ریاست کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گی۔
Site Admin | March 6, 2025 2:56 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست میں حالیہ MLC انتخابات میں BJP کو شاندار حمایت دینے پر تلنگانہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا