December 29, 2025 10:21 AM | PM Chief Secretaries

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مصنوعات سازی کو فروغ دیں، کاروبار کو اور زیادہ آسان اور خدمات کے شعبے کو مستحکم بنائیں تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر خدمات کا ایک بڑا ملک بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مصنوعات سازی کی حوصلہ افزائی کریں، کاروبار کو اور زیادہ آسان بنائیں اور بھارت کو خدمات کا ایک عالمی مرکز بنائیں۔

جناب مودی نے کہا کہ بھارت نیشنل مینوفیکچرنگ مشن NMM کا جلد ہی آغاز کرے گا اور ہر ریاست کو اسے اعلیٰ ترجیح دینا چاہیے اور عالمی کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے یہ بات نئی دلّی میں چیف سکریٹریوں کی پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو کل نئی دلّی میں ختم ہوئی۔ تین روزہ کانفرنس وِکست بھارت کیلئے ہیومن کیپیٹل کے موضوع کے ساتھ اس ماہ کی 26 تاریخ کو شروع ہوئی تھی۔

بھارت کی آبادی میں اضافے کے فائدے کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 70 فیصد آبادی،  کام کرنے والے گروپ کی ہے، جو ایک منفرد تاریخی موقع تیار کر رہی ہے، جو معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ وِکست بھارت کی جانب، بھارت کے سفر کو بہت تیزی سے آگے لے جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اصلاحات کے راستے پر چل پڑا ہے، جسے بنیادی طور پر اس کی نوجوان آبادی کی طاقت آگے بڑھا رہی ہے، اور اس آبادی کو بااختیار بنانا حکومت کی اہم ترین ترجیح میں شامل ہے۔×