وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ-RSS کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ RSS کا قیام، ملک کی تعمیر اور معاشرے کی خدمت کے نظریئے کے ساتھ 1925 میں وِجے دشمی کے دن عمل میں آیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ ایک سو سال پہلے، سنگھ، ملک کی تعمیر اور معاشرے کی خدمت کیلئے کام کرنے کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ 100 سال کے دوران، بے شمار سویم سیوکوں نے اس نظریئے کی تکمیل کے تئیں اپنی پوری زندگیاں وقف کردیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایک صدی کے اپنے سفر میں، سنگھ نے سماج کے مختلف طبقات میں بیداری اور خود اعتمادی پیدا کی ہے۔×
Site Admin | October 2, 2025 3:11 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ-RSS کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔