May 23, 2025 2:32 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اور ماؤنوازی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا ایک بار پھر ذکر کیا ہے۔ انھوں نے نئی دلی میں شمال مشرق میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کی خاطر، شمال مشرقی خطے کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔ آج نئی دلی میں شمال مشرق میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے سے متعلق سربراہ کانفرنس
Rising North East Investors Summit کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے کہ شمال مشرق اب، موقعوں کی سرزمین بن کر اُبھر رہاہے، سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پورے شمال مشرقی خطے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق، توانائی اور سیمی کنڈکٹرس جیسے شعبوں کیلئے ایک اہم مرکز بن رہا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ شمال مشرق، متنوع بھارت کا سب سے متنوع خطہ ہے اور یہ گوناگونیت،ملک کی طاقت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، خواہ وہ دہشت گردی ہو یا شورش پھیلانے والے ماؤنواز عناصر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ EASTکا مطلب ہے: بااختیار بنانا، عمل کرنا، مستحکم بنانا اور کایا پلٹ کرنا۔
اس دو روزہ سربراہ کانفرنس کا مقصد، شمال مشرقی خطے کو موقعوں کی سرزمین کے طور پر اُجاگر کرنا اور ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔