ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2025 2:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے دو طرفہ تعاون کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی خاطر آج وارانسی میں ماریشس کے وزیراعظم  نوین چندر رام غلام سے بات چیت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے دو طرفہ تعاون کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی خاطر آج وارانسی میں ماریشس کے وزیراعظم  نوین چندر رام غلام سے بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کیا۔

                                                Byte_ PM

جناب رام غلام ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر کَل شام وارانسی پہنچے تھے۔ بحیرہئ ہند کے خطے میں ایک قریبی بحری، پڑوسی کی حیثیت سے ماریشس بھارت کے مہاساگر نظریئے اور پڑوس مقدم پالیسی میں اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم اشتراک، صرف دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کیلئے ہی اہم نہیں ہے، بلکہ عالمی خطہ جنوب کی مجموعی اُمنگوں کیلئے بھی ضروری ہے۔ شام کو وزیرِ اعظم اتراکھنڈ کے آفات سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ اس کے بعد، جناب مودی عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ x