January 18, 2026 3:08 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریسTMC  حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اِسے سنگدل قرار دیا ہے اور اس حکومت سے اقتدار سے فوری طور پر بے دخل ہوجانے کی اپیل کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریسTMC  حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اِسے سنگدل قرار دیا ہے اور اس حکومت سے اقتدار سے فوری طور پر بے دخل ہوجانے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے یہ بات کَل مغربی بنگال کے مالدہ میں کئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے اور 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

جناب مودی نے غیر قانونی دراندازی کو بھی اُجاگر کیا، جو ریاست کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا ہے کہ جس سے خطے میں آبادی کا تناسب اور مقامی زبانیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔