وزیراعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریسTMC حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اِسے سنگدل قرار دیا ہے اور اس حکومت سے اقتدار سے فوری طور پر بے دخل ہوجانے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے یہ بات مغربی بنگال کے مالدہ میں کئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے اور 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
جناب مودی نے غیر قانونی دراندازی کو بھی اُجاگر کیا، جو ریاست کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا ہے کہ جس سے خطے میں آبادی کا تناسب اور مقامی زبانیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو براہ راست طور پر ریاست کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میں فقدان سے جوڑا اور حالیہ تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ثبوت کے طور پر Beldanga میں ایک خاتون صحافی کو حراساں کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ البتہ انہوں نے Matua برادری اور پڑوسی ملکوں میں مذہبی طور پر پریشان کئے جانے کی وجہ سے پناہ لینے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں BJP کے دور میں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اڈیشہ، بہار، تریپورہ اور آسام جیسی BJP کی حکومت والی ریاستوں کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام اچھی حکمرانی کیلئے BJP کو منتخب کررہے ہیں۔ ممبئی اور ترواننت پورم میں حالیہ انتخابی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مغربی بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر Bankim چندر چٹوپادھیائے کے نظریات کو اپنائیں اور تشدد کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے BJP کی حکومت کیلئے ووٹ دیں۔