وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کے گیا میں تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور اُن کا افتتاح کیا۔ اِس پروجیکٹ میں دریائے گنگا پر تقریباً 2 کلو میٹر لمبا پُل شامل ہے، جو پٹنہ ضلع میں Mokama اور بیگو سرائے کے درمیان براہ راست کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔ اِس پروجیکٹ کے تحت بجلی، سڑک، صحت، شہری ترقی اور پانی سپلائی جیسے کئی شعبوں کا احاطہ بھی ہوسکے گا۔ جناب مودی نے گیا اور دلّی کے درمیان امرت بھارت ایکس پریس ٹرین اور ویشالی اور کوڈرما کے درمیان Buddhist سرکِٹ ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو خطے میں اہم Buddhist مقامات پر سیاحت اور مذہبی سفر کو تقویت دے گا۔
وزیر اعظم نے ”پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین“ اور ”پردھان منتری آواس یوجنا – شہری“ کے تحت 4 ہزار سے زیادہ مستفیدین اور 12 ہزار دیہی مستفیدین کی Greh پرویش تقریب کے حصے کے طور پر کُچھ مستفیدین کو علامتی طور پر چابیاں سونپیں۔
اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بہار کی تیزی سے ہونے والی ترقی مرکز میں NDA حکومت کی ایک بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار میں شروع کیے گئے مختلف پروجیکٹس بہار کی صنعتوں کو مضبوط کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔
آئین کے 130 ویں ترمیمی بِل 2025 کی توثیق کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ NDA حکومت بدعنوانی کے خلاف ایک قانون لائی ہے اور وزیر اعظم بھی اِس کے دائرے کے تحت آتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور نے بھارت کی دفاعی پالیسی میں ایک نئی لکیر کھینچ دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جب جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ ہوا، تو انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ایسی سزا دی جائے گی جو اُن کے تصور سے باہر ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ NDA کی ڈبل اِنجن کی سرکار بہار میں ریلویز کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”امرت بھارت اسٹیشن“ اسکیم کے تحت گیا ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کی جارہی ہے اور مسافروں کو ہوائی اڈے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Site Admin | August 22, 2025 3:58 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے گیا میں تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی، NDA حکومت کی اہم ترجیح ہے
