وزیراعظم نریندر مودی نے آج بہار کے سیوان ضلعے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانچ ہزار 900 کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان کا تعلق شہری ترقی، گندے پانی کو صاف کرنے، پی ایم آواس یوجنا، ریلویز اور بجلی کے شعبے سے ہے۔ وزیراعظم نے نئی ویشالی- دیوریا ریلوے لائن پروجیکٹ کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جو بہار کو اترپردیش سے ملاتی ہے۔ اس پر 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ انھوں نے پاٹلی پُتر اور گورکھپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
انھوں نے جمہوریہ گِنی کے مڑھورا میں جدید ترین انجن تعمیر کی ایک برآمداتی کھیپ کو بھی روانہ کیا۔دریائے گنگا کے تحفظ اور اُس کو صاف ستھرا بنانے کے اپنے عزم کے مطابق جناب مودی نے نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت گندے پانی کو صاف کرنے کے چھ پلانٹس کو بھی ملک کے نام وقف کیا۔ بعد میں آج شام جناب مودی اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور جائیں گے اور ریاستی سرکار کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ریاستی سطح کی ایک تقریب کی صدارت کریں گے۔