February 24, 2025 2:26 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے بھوپال میں سرمایہ کاروں کی عالمی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا آرزوؤں اور امیدوں کے ساتھ بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پوری دنیا امیدوں کے ساتھ بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ آج بھوپال میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عام آدمی، اقتصادی ماہرین، مختلف اداروں اور بہت سے ملکوں نے بھارت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

عالمی بینک سے لے کر دنیا کے سبھی بڑے ادارے بھارت کو سب سے تیز ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ ہمارے ملک پر دنیا کے اس اعتماد نے ریاستوں کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ڈبل انجن کی سرکار کی وجہ سے ترقی کی رفتار بھی دوگنی ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت میں تین شعبے ٹیکسٹائل، سیاحت اور ٹیکنالوجی سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اس دوران وزیراعظم نے عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس میں پہنچنے میں تقریباً 15 منٹ تاخیر کردی، تاکہ طلباء کو امتحان کے مراکز میں پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔