November 12, 2025 9:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کا اپنا دو دن کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کا اپنا دو دن کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک اور Fourth Druk Gyalpo کے ساتھ کال چکر یا  “Wheel of Time” تفویض اختیارات کی تقریب کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اِس تقریب کی صدارت عزت مآبJe Khenpo  نے کی، جس سے اِس کی اہمیت اور بڑھ گئی۔ کال چکر تفویضِ اختیارات، جو ایک اہم بودھ مذہبی رسم ہے، عالمی امن دعائیہ فیسٹیول کا ایک حصہ ہے، جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے بودھ مت کے اسکالر اور عقیدتمند بھوٹان میں اکٹھا ہوئے ہیں۔ اس سے قبل آج جناب مودی نے بابائے قوم بھوٹان کے چوتھے شاہ جگمے Singye وانگ چُک سے بھی ملاقات کی۔ہمالیائی ملک کے اپنے دورے کے پہلے دن وزیر اعظم نے بھوٹان کے توانائی کے پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کرنے کی غرض سے چار ہزار کروڑ روپے کے خصوصی رعایتی قرض کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یہ اعلان کل تھمپو میں بھوٹان کے شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا تھا، جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ وزیراعظم اور شاہ نے مشترکہ طور پر ایک ہزار 20میگاواٹPunatsangchuu-II  پن بجلی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا، جو بھارت اور بھوٹان کے درمیان توانائی کے شعبے میں ساجھیداری میں اہم سنگِ میل ہے۔ 
دونوں ملکوں کے درمیان قابلِ تجدید توانائی، ذہنی صحت خدمات اور حفظانِ صحت کے شعبوں میں تین مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا، تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔بھوٹان کے شاہ نے ہزاروں بھوٹانیوں کے ساتھ دلّی کے لال قلعہ پر ہوئے دھماکے سے متاثر ہونے والوں کیلئے ایک دعائیہ جلسے کی قیادت کی۔وزیراعظم مودی نے بھوٹان کے اپنے ہم منصب  Dasho Tshhering Tobgay سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک ہزار 200 میگاواٹ Punatsangchuu-I  پن بجلی پروجیکٹ کے اصل باندھ پر کام کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور وقت پر اِس کی تکمیل کو یقینی بنانے سے اتفاق کیا۔ جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو یہ بھارت اور بھوٹان کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا سب سے بڑا پن بجلی کا پروجیکٹ ہوگا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔