وزیراعظم نریندر مودی نے جاری برِکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر Rio de Janeiro میں ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم اور کیوبا کے صدر Miguel Diaz-Canel Bermudez کے ساتھ باہمی میٹنگیں کیں۔ ملیشیا کے وزیراعظم کے ساتھ جناب مودی نے دفاع، انسداد دہشت گردی، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری اور ادویات سمیت بھارت ملیشیا جامع کلیدی ساجھیداری کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کیوبا کے صدر کے ساتھ وزیراعظم نے اقتصادی تعاون، بائیو ٹیکنالوجی، آیوروید، روایتی طریقہ علاج اور یوپی آئی سمیت بھارت-کیوبا تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔×
Site Admin | July 7, 2025 3:17 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے برِکس کے موقع پر ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم اور کیوبا کے صدر کے ساتھ باہمی میٹنگیں کیں۔