November 25, 2025 9:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں دھرم دھوج پھہرایا۔ انھوں نے ملک پر 2047 تک وکست بننے کیلئے غلامانہ ذہنیت کو ترک کرنے پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں دَھرم دھوج پھہرایا، جو مندر کی تعمیر مکمل ہونے کی نشاندہی کرتاہے۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پرچم بھارتی تہذیب کے احیاء کی نمائندگی کرتا ہے اور بالآخر جھوٹ پر سچائی کی فتح کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ اگر ملک آئندہ دس برس میں غلامانہ ذہنیت سے خود کو مکمل طور پر آزاد کرنے کا عہد کرلے تو اعتماد کی جوت جلے گی کہ 2047 تک وکست بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے سے کوئی قوت روک نہیں پائے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔