ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

 وزیراعظم نریندر مودی نے اگلے سلسلے کی اصلاحات کے خاکے کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے سلسلے کی اصلاحات کے خاکے کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس میٹنگ میں رہن سہن کو بہتر بنانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور سبھی کی شمولیت والی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ حکام نے وزیر اعظم کو حکمرانی کو آسان بنانے، اقتصادی ترقی کو مضبوط کرنے اور شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے اقدامات کے بارے میں واقف کرایا۔ اعلیٰ سطح کی یہ میٹنگ وزیر اعظم کے یومِ آزادی کے خطاب کے بعد منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے GST اصلاحات اور ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کی صورت میں ”دیوالی تحفہ“ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں تیز رفتار اصلاحات نافذ کرنے کیلئے پُرعزم ہے، جن کا مقصد رہن سہن کو بہتر بنانا، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا اور مجموعی طور پر خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری،  وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر تجارت پیوش گوئل نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ایسی حکمتِ عملی وضع کرنا تھا جو بھارت کی معیشت کو مستحکم کرے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے اور حکمرانی کو مضبوط کرے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔