وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مدرا یوجنا سے خواتین کو مالی امداد فراہم کر کے نہ صرف بااختیار بنایا گیا ہے بلکہ اُن کے لیے مختلف مواقع بھی دستیاب کرائے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کی کمان سنبھال سکیں اور اسے فروغ دے سکیں۔ جناب مودی نے مذکورہ اسکیم سے ایک طرح کا انقلاب برپا ہونے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ خود اپنا کاروبار کرنے کی سمت معاشرے کے رویے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ وزیراعظم نے مدرا یوجنا کو دس سال مکمل ہونے کے موقعے پر نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر مذکورہ اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے کہاکہ گارنٹی کی ضرورت کے بغیر مدرا یوجنا کے تحت ملک کے شہریوں کو 33 لاکھ کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت 52 کروڑ قرضے تقسیم کیے گئے ہیں جو ایک ایسی بڑی کامیابی ہے جس کی عالمی سطح پر کوئی مثال نہیں ملتی۔ جناب مودی نے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا، جنہوں نے روزگار کے مواقع دستیاب کرانے اور معیشت کو تقویت پہنچانے کے لیے فنڈز کو موثر انداز سے استعمال کیا۔
مذکورہ اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد نے اِس گفتگو کے دوران وزیراعظم کو اپنے کاروبار کے تعلق سے اپنے تجربات سے واقف کرایا۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت چھوٹے اور بہت چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو 20 لاکھ روپے تک کے ایسے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، جن میں کسی طرح کی ضمانت یا گارنٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ گذشتہ دس سال میں مذکورہ اسکیم کے تحت تقریباً 33 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 52 کروڑ سے زیادہ قرضے منظور کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ میں مغربی ملکوں کے امور شعبے کے سکریٹری Tanmay Lal نے صدر جمہوریہ کے پرتگال کے سرکاری دورے کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 27 سال کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ملک سفارتی تعلقات پھر سے قائم ہونے کے 50 سال پورے ہونے کا جاشن منا رہے ہیں۔ ×