ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 3:35 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اُناسی ویں یوم آزادی کی تقریبات منانے میں قوم کی قیادت کی۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کو عمل میں لانے کیلئے، لال قلعہ کی فصیل سے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا

ملک آج، اپنا اُناسی واں یوم آزادی منارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دلّی کے لال قلعہ سے یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ جناب مودی نے اس مشہور تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے آپریشن سندور کے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کیا کہ یہ آپریشن ملک کی مسلح فوجوں کی شجاعت اور باریکی سے کی جانے والی کارروائی کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کو حکمت عملی تیار کرنے، نشانہ مقرر کرنے اور کارروائی کا وقت طے کرنے کے کا موقع دے کر انہیں اختیارات دیئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر سپاہیوں نے، دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا، جو اُن کے تصور سے باہر تھا۔
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارتی مسلح فوجوں نے، پاکستان کے کئی سوکلو میٹر اندرونی علاقوں میں جاکر حملہ کیا اور دہشت گردوں کے کیمپوں کو، ملبے میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں کی طرف سے جو خوفناکی پیدا کی گئی، اُس پر ہر ایک بھارتی کو غصہ ہے اور آپریشن سندور، اس غصے کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے عوام نے اب یہ محسوس کرلیا ہے کہ وادی سندھ کا سمجھوتہ غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب نیوکلیائی بلیک میل کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت، دشمنوں کی طرف سے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کیلئے ہتھیاروں کا ایک طاقتور نظام کی تشکیل کیلئے مشن سُدرشن چکر کا آغاز کرے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اگلے 10 سال میں یعنی 2035 تک اس قومی سلامتی کی ڈھال میں توسیع کی جائے گی، اسے مضبوط اور جدید بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس مشن کو، تاریخی شخصیت شری کرشنا کے سدرشن چکر سے وابستہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بتایا کہ کس طرح بھارت نے جدید دفاعی اختراعات کی رہنمائی کیلئے اپنی مالا مال ثقافتی اور دیومالائی وراثت سے جذبہ حاصل کیا۔؟
وزیراعظم نے آتم نربھر بھارت کو وِکست بھارت کیلئے ایک کلیدی بنیادی مرحلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دفاع، ٹیکنالوجی، توانائی، خلاء اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کی، بھارت کی دفاعی خودانحصاری کے مظاہرے کے طور پر تعریف کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ میڈ اِن انڈیا ہتھیاروں سمیت ملک کی صلاحیتوں کے سبب بھارت فیصلہ کُن اور آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کا اہل ہوا ہے۔ اُس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ قومی سلامتی، غیر ملکوں پر انحصار نہیں کرسکتی۔
جناب مودی نے کہا کہ وہ کسانوں اور ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ایک دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور بھارت اُن کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جناب مودی نے روزگار کی ایک بڑی اسکیم کا آغاز کیا، جس پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا خرچ آئے گا، جس کے تحت ایسے نوجوانوں کو، جنہیں نیا نیا روزگار ملا ہوگا، 15 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ اس اسکیم کا مقصد تین کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچانا ہے، جس سے سوتنتر بھارت سے سَمرِدھ بھارت کا پُل مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم نے اس دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، جن کا مقصد روز مرہ کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے عام آدمی، کسانوں، اوسط طبقے، اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار کو راحت ملے گی، نیز اقتصادی سرگرمی کو بڑھاوا ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اِس سال کے آخر تک ”میک اِن انڈیا – سیمی کنڈکٹر Chips“ کا آغاز کرے گا، جو اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کی بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، Deep-Tech اور عالمی مسابقت کے لیے Operative Systems میں اختراع پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اگلے دور کی اصلاحات کیلئے ’ایک مخصوص، ٹاسک فورس بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
جناب مودی نے سرحدی علاقوں میں افراط زر اور غیرقانونی مائیگریشن کے سبب آبادی کے عدم توازن کے خطرے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش اِس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی آبادی مشن کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس سے بھارت کے شہریوں کے اتحاد، سا لمیت اور حقوق محفوظ رہیں۔ جناب مودی نے اشارہ دیا کہ بھارت کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ، پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی درآمدات پر جاتا ہے۔ انہوں نے شمسی، ہائیڈروجن، آبی اور نیوکلیائی بجلی میں بڑے پیمانے پر توسیع کے ساتھ ساتھ بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے گہرے سمندر میں دریافت کے قومی مشن کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں