وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کَل ٹیلی فون پر بات کی۔ وہائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر سے ان کی یہ پہلی گفتگو تھی۔ جناب مودی نے صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے کی دوسری مدت کے لیے مبارکباد پیش کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ آپسی مفاد اور حقیقی شراکت داری کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک عوام کی بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے تئیں مل کر کام کریں گے۔x
Site Admin | January 28, 2025 10:25 AM
وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کَل ٹیلی فون پر بات کی
