بھارت نے دو سال سے زیادہ عرصے تک فلسطینی مسلح گروپ حماس کی قید میں رہنے کے بعد تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یرغمال افراد کی رہائی، ان کے اہل خانہ کی ہمت، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امن کی لگاتار کوششوں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مضبوط عزم کو شاندار خراج تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
دو سال کی جنگ کے بعد غزہ میں باقی بچے تمام 20 زندہ یرغمالی، فلسطینی مسلح گروپ حماس کی قید سے آزاد ہو کر آج اسرائیل واپس پہنچ گئے۔ہلاک ہونے والے28 یرغمال افراد کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں اور ان لاشوں کو حماس، امریکہ کی ثالثی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت اسرائیل کو واپس کرے گا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل کی جیل میں قید 250 فلسطینیوں اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 700 قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے۔
Site Admin | October 13, 2025 9:51 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی سمجھوتے کے تحت حماس کی قید سے سبھی زندہ یرغمال افراد کی اسرائیل واپسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن قائم کرنے کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے