September 20, 2025 9:39 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ GST کی نئی شرحوں کا اطلاق پیر کے روز سے ہوگا۔ آج ہم ان اصلاحات کے الیکٹرانکس اور شمسی آلات پر ہونے والے اثرات پر نظر ڈالتے ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے الیکٹرانکس اور شمسی آلات پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی ہے۔ ایئر کنڈیشنرز، ٹی وی اور ڈش واشرز جیسے آلات پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مانیٹرس اور پروجیکٹرس پر بھی 18 فیصد GST لاگو کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط کرے گا، جدت طرازی کو فروغ دے گا اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرے گا۔
اسی طرح قابلِ تجدید توانائی کے آلات جیسے شمسی پینلز اور photovoltaic سیلز پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ ٹیکس میں یہ کمی گھریلو اور صنعتی سطح پر اِن آلات کی تنصیبی لاگت کو کم کرے گی، جس سے ماحولیات کیلئے ساز گار اور پائیدار توانائی تک رسائی یقینی ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پونے، مہاراشٹر کے رہنے والے ایک شخص نے کہا کہ یہ اصلاحات ڈیلرز، دکاندار اور صارفین سمیت سبھی کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت ٹیکس کی شرحوں کو معقول بنانے سے الیکٹرانک اور شمسی آلات کی مانگ میں اضافہ ہوگا، جس سے شہریوں کے لیے ضروری ٹیکنالوجیز مزید سستی ہو جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔