وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کو سال بھر کا ایک سیاحتی مقام بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اترکاشی کے Harsil میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کیلئے موسم سرما کی سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اب اتراکھنڈ سیاحت میں آف سیزن نہیں ہوگا اور یہاں سال بھر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دہائی اتراکھنڈ کی ہے، جس میں ترقی کے نئے امکانات ہیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ موسم سرما کے دوران خالی ہوٹل اورHomestays اقتصادی عدم توازن کا سبب بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب اتراکھنڈ کی حقیقی خوبصورتی اپنے شباب پر ہوتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے چاردھام سڑک پروجیکٹ، ریلوے کی توسیع، فضائی کنکٹی وٹی اور روپ وِے سے متعلق پروجیکٹوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے زور دے کہا کہ گوری کُنڈ، کیدارناتھ اور گوبند گھاٹ-ہیم کُنڈ روپ وِے عقیدت مندوں اور سیاحوں کے سفر کو آسان بنائیں گے۔
وزیراعظم نے اتراکھنڈ میں ڈِسٹی نیشن شادیوں کو فروغ دیئے جانے کی بھی یہ کہتے ہوئے وکالت کی کہ یہ یادگار تقریبات کیلئے ایک مثالی مقام ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم مودی نے Mukhba گاؤں میں خصوصی پوجا کی، جہاں مقامی لوگوں نے روایتی انداز سے اُن کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہمالیہ کی قدرتی خوبصورتی کا نظارہ کیا اور ٹریکنگ اور بائیکنگ ریلیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ Harsil کو سکون کے خواہشمند لوگوں کیلئے ایک بہترین مقام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے کیلئے روانہ ہوگئے۔