وزیر اعظم نریندر مودی نے قبل از وقت وارننگ نظام اور تال میل کو مستحکم کرنے اور اختراعی مالیے سمیت آفات سے نمٹنے کے مؤثر انتظامات کو مستحکم کرنے کیلئے کلیدی عالمی ترجیحات وضع کی ہیں۔ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر 2025 (CDRI) سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا جو مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرسکے۔ انہوں نے ترقی میں لچک کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے قدرتی آفات اور آب و ہوا میں تبدیلی کیلئے ساحلی خطوں اور جزیروں کی کمزوری کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے بحرالکاہل، بحر ہند اور کیریبین خطوں سے نمائندوں کی موجودگی کیلئے اُن کی ستائش کی اور اِس اتحاد میں افریقی یونین کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ آفات سے نمٹنے کے انتظامات کیلئے اختراعی مالیے کی ضرورت درکار ہے اور انہوں نے قابل عمل کارروائی کے پروگرام تیار کرنے کیلئے زور دیا تاکہ ترقی پذیر ملکوں کو ضروری فنڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔