وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری وزیراعظم سُشیلا کارکی سے فون پر بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ مظاہروں میں ہوئی اموات پر دِلی تعزیت کا اظہار کیا اور ملک میں امن اور استحکام کی بحالی سے متعلق اُن کی کوششوں کے تئیں بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے محترمہ سُشیلا اور نیپال کے لوگوں کو نیپال کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی۔ نیپال میں کَل قومی دن منایا جائے گا۔×
Site Admin | September 18, 2025 3:29 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری وزیراعظم سُشیلا کارکی سے فون پر بات کی۔
