ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 2:41 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے یشوبھومی میں ایشیاء کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلات، میڈیا اور ٹیکنالوجی تقریب، انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے نویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے یشوبھومی میں ایشیاء کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلات، میڈیا اور ٹیکنالوجی تقریب، انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے نویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بھارت کی ترقی، آتم نر بھر بھارت کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ملک، جہاں کبھی 2G خدمات پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہاں آج تقریباً ہر ضلع میں 5G کوریج دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل کنکٹی وٹی اب کوئی آسائش نہیں رہی، بلکہ ہر بھارتی کی زندگی کا اٹوٹ حصہ بن گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا موبائل کانگریس تقریب اب صرف موبائل اور ٹیلی مواصلات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ کچھ ہی سالوں میں ایشیاء کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھارت نے اپنا میڈ اِن انڈیا 4G Stack لانچ کیا ہے، جو ملک کی بڑی سودیسی حصولیابی ہے۔

S/B- PM 4G

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری، اختراع اور میک اِن انڈیا کیلئے بہترین وقت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت جدت طرازی اور ترقی کیلئے مؤثر پلیٹ فورم کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت، اب دنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی مواصلات مارکیٹ اور 5G مارکیٹ ہے۔

Byte: PM Aatma Nirbhar

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیلی مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ بھارت اب دنیا کا ڈیجیٹل علمبردار بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ٹیلی مواصلات انقلاب، چارD، ڈیموکریسی یعنی جمہوریت، ڈیموگرافی یعنی آبادی، ڈیجیٹل فرسٹ یعنی ڈیجیٹل طریقہ کار کو اولیت اور ڈلیوری یعنی فراہمی سے برپا ہوا ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ صارفین، سال 2014 کی 60 ملین تعداد سے بڑھ کر 944 ملین براڈ بینڈ سبسکرائبرس تک جا پہنچے ہیں۔ چار روزہ    انڈیا موبائل کانگریس کے دوران ٹیلی مواصلات اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تازہ ترین پیش رفت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعتی ماہرین اور اختراع کاروں کو یکجا کیا جا رہاہے۔ اس تقریب میں ڈیڑھ سو ملکوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد اور 400 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ انڈیا موبائل کانگریس کے دوران آپٹیکل کمیونی کیشن، ٹیلی کام میں سیمی کنڈکٹرس، کوانٹم کمیونی کیشن اور 6G جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو اگلے دور کی کنکٹی وٹی میں بھارت کی اسٹریٹجک ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انڈیا موبائل کانگریس کا مرکزی موضوع ہے ’بدلاؤ کیلئے اختراع‘ جو ڈیجیٹل بدلاؤ اور سماجی ترقی کیلئے جدت طرازی کو ابھارنے کے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔