وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں ایک خصوصی کِرشی پروگرام میں زراعت اور متعلقہ شعبوں میں 42 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مختلف پروجیکٹوں اور اسکیموں کا آغازکیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے IARI میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی نے زراعت کے شعبے میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات سے دو اہم اقدامات پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دالوں میں آتم نربھرتا کیلئے مشن کا آغاز کیا۔ پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا کو 24 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات سے شروع کیا گیا ہے، اس کا مقصد 100 منتخب ضلعوں میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا، فصلوں کے تنوع اور پائیدار زرعی طریقہ کار کو اپنانا، آبپاشی کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور مختصر مدتی اور طویل مدتی قرضوں کی فراہمی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح 11 ہزار 440 کروڑ روپے کے کُل خرچ سے دالوں میں خود کفالت کا مشن شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دالوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا، دالوں کی کاشتکاری کے رقبے کو بڑھانا، ویلوچین، سرکاری خرید، اسٹوریج، ڈبہ بندی کو مستحکم بنانا اور نقصانات کو کم کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام کے دوران وزیراعظم نے زراعت، مویشی پروری، ماہی پروری اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں میں 5 ہزار 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تقریباً 815 کروڑ روپے کی مالیت کے اضافی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دالوں میں آتم نربھرتا کیلئے مشن جیسی اہم اسکیموں سے ملک میں لاکھوں کسانوں کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 21 ویں صدی کیلئے بھارت کو تیز رفتار ترقی حاصل کرنا ہے۔
S/B Modi
ملک کے زرعی نظام میں اصلاحات ضروری تھیں۔ اس کی شروعات 2014 میں ہوئی۔ جناب مودی نے کہا کہ آج بھارت دودھ کی پیداوار میں دنیا بھر میں پہلے مقام پر ہے۔ اسی طرح بھارت عالمی سطح پر مچھلی کی پیداوار میں بھی دوسرے مقام پر ہے۔
S/B Narendra Modi
جناب مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ 11 سال کے دوران ملک میں کھادوں کی 6 نئی کمپنیاں قائم کی گئی ہیں اور کسانوں میں 25 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ NDA کی سرکار میں زرعی بجٹ میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور GST میں کمی سے بھی دیہی بھارت اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ گیہوں اور چاول کو چھوڑ کر مختلف اقسام کی فصلوں کی بوائی کریں اور دالوں پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات میں حکومت نے زرعی آلات پر GST کی شرحوں کو کم کرکے کسانوں کو راحت فراہم کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کیلئے کسانوں کے مفادات ہمیشہ اولین ترجیح رہے ہیں۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت ایک لاکھ 83 ہزار کروڑ روپے کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔
S/B Shivraj Singh Chouhan