وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے یشوبھومی میں Semicon India-2025 کے دوسرے دن، سیمی کنڈکٹر شعبے کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نمائش دیکھنے بھی گئے اور سیمی کنڈکٹر سے وابستہ مختلف اشیاء اور پروجیکٹوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔
تین روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کل کیا تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام میں بھارت کو ایک بھروسے مند ساجھیدار کی حیثیت سے پیش کرنا ہے۔
Site Admin | September 3, 2025 2:57 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں Semicon India-2025 کے دوسرے دن ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
