وزیراعظم نریندر مودی نے آج سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر جی کو اُن کے 350 ویں شہیدی دِوس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے سکھوں کے نویں گرو کو، اُن کی بے مثال بہادری اور قربانی پر اُنہیں عزت و احترام پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب اور انسانیت کے دفاع کیلئے گرو تیغ بہادر جی کی شہادت ہمیشہ معاشرے کو روشنی فراہم کرتی رہے گی۔
اپنے دورے میں وزیر اعظم نئی تعمیر شدہ عمارت Panchjanya کا بھی افتتاح کریں گے۔ اِس عمارت کو بھگوان کرشن کے مقدس شنکھ کے اعزاز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بعد میں شام کو جناب مودی برہما سروور میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے، جو ملک کے مقدس ترین مذہبی مقامات میں سے ایک ہے اور شریمد بھگوت گیتا کے روحانی الہام سے وابستہ ہے۔ اُن کا یہ دورہ اتفاق سے بین الاقوامی گیتا مہوتسو کے موقع پر ہورہا ہے، جو اِس وقت 15 نومبر سے 5 دسمبر تک کروکشیتر میں جاری ہے۔x