وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھگوان بدھ سے تعلق رکھنے والے مقدس Piprahwa باقیات کی عظیم الشان بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس کا عنوان ہے ’کمل اور روشنی: عرفان حاصل کرنے والے کے باقیات‘۔ یہ نمائش نئی دلّی کے رائے پتھوڑا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے نمائش میں بھگوان بدھ سے تعلق رکھنے والے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے نمائش کے Catalogue کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد ملک کا مقدس ثقافتی ورثہ واپس لوٹا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ آج سے بھگوان بدھ کے اِن مقدس باقیات کا درشن کرسکیں گے اور آشرواد پاسکیں گے۔
Byte: Prime Minister
سال 1898 میں دریافت کئے گئے Piprahwa باقیات کو شروعاتی بدھ مت کے آرکیالوجیکل مطالعے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بھگوان بدھ سے سیدھا تعلق رکھنے والے انتہائی شروعاتی اور بے حد تاریخی اہمیت کے حامل باقیات ہیں۔ Piprahwa آرکیالوجیکل شواہد قدیم کپِلا وَستو سے تعلق کو جوڑتے ہیں۔ کپِلاوَستو وہ مقام ہے، جہاں بھگوان بدھ نے عرفان حاصل کرنے سے پہلے اپنی شروعاتی زندگی بسر کی تھی۔ اس نمائش کے تحت پہلی مرتبہ ایک صدی بعد Piprahwa باقیات کو یکجا کیا گیا ہے، جو نئی دلّی کے نیشنل میوزیم اور کولکاتا کے انڈین میوزیم میں محفوظ ہیں۔
ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندرسنگھ شخاوت نے کہا ہے کہ یہ تاریخی تقریب 127 سال بعد Piprahwa باقیات کے یکجا ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کیلئے فخر اور تحریک کا باعث ہے۔ جناب شخاوت نے کہا کہ اُن کی وزارت ملک کے آرکیالوجیکل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن اور ملک کی ثقافتی روایات کو مستحکم کرنے پر کام کررہی ہے۔
Byte: Gajendra Singh Sekhawat
یہ نمائش، بھگوان بدھ کی تعلیمات کے ساتھ بھارت کی گہری وابستگی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرتی ہے اور ملک کے گوناگوں روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے تئیں وزیراعظم کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔×