September 21, 2025 9:56 AM | PM - Gujarat

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کی پُر زور وکالت کرتے ہوئے شہریوں سے دیگر ملکوں پر انحصار کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے چپس سے لے کر جہازوں تک تمام شعبوں میں بھارت میں تیار کردہ پروڈکس کو اپنانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا دشمن غیر ملکی ممالک پر انحصار ہے اور ملک کو اس پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹر چِپس سے لے کر جہازوں تک ہر شعبے میں گھریلو پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب مودی کَل گجرات کے بھاؤنگر میں منعقدہ ’سمندر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتیوں کا مستقبل بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی ملک کی ترقی کا عزم  غیر ملکی انحصار پر قائم رہ سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  سو مسائل کا ایک ہی حل ہے: آتم نربھر بھارت کی تعمیر۔

جناب مودی نے کہا کہ ملک اب اپنی وراثت کو دوبارہ حاصل کرنے اور ایک عالمی بحری طاقت بننے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ شعبہ جلد ہی ”ایک ملک، ایک بندرگاہ“ کا طریقہئ کار اختیار کرے گا تاکہ پورے ملک میں بندرگاہوں سے متعلق طریقہئ کار کو آسان بنایا جا سکے۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے 32 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے سات ہزار 800 کروڑ سے زیادہ کی مالیت کے متعدد بحری پروجیکٹوں کے ساتھ ممبئی بین الاقوامی کروز ٹرمنل کا بھی افتتاح کیا۔

          بعد میں وزیراعظم نے احمد آباد کے نزدیک قدیم ٹاؤن لوتھل میں National Maritime Heritage Complex –  NMHC  کی ترقی کا جائزہ لیا۔ NMHC  کو اِس تاریخی مقام پر چار ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ تاریخی مقام کسی زمانے میں وادیِ سندھ کی تہذیب کا ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔

          ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ تکمیل کے بعد NMHC دنیا کا سب سے بڑا بحری میوزیم ہوگا اور یہ بھارت کی قدیم بحری روایات کو اجاگر کرے گا اور یہ سیاحت، تحقیق تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعظم نے Dholera Smart City کا بھی فضائی معائنہ کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔