December 26, 2025 2:32 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں، سنتھالی زبان میں بھارت کے آئین کے اجراء کی ستائش کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں، سنتھالی زبان میں بھارت کے آئین کے اجراء کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اس سے، آئین سے متعلق بیداری میں گہرائی لانے اور جمہوری شراکت میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو، سنتھالی کلچر اور ملک کی ترقی میں سنتھالی لوگوں کے تعاون پر بہت فخر ہے۔