وزیر اعظم نریندر مودی نے باہمی تعلقات کے بہت سے معاملات پر سری لنکا کے صدر Anura Kumara Dissanayake کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا۔ مشترکہ پریس بیان میں خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے سری لنکا کو بھارت کی مدد اور پڑوسی اول پالیسی نیز مہاساگر ویژن پر زوردیا۔ صدر Dissanayake نے مختلف بحران کے دوران مدد فراہم کرنے کیلئے بھارت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سری لنکا اپنی سرزمین کو کسی بھی طرح سے ایسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جو بھارت کی سکیورٹی اور علاقائی سا لمیت کیلئے ضرر رساں ہو۔
جناب مودی نے اعلان کیا کہ بھارت نے سری لنکا کی منفرد ڈیجیٹل شناخت پروجیکٹ کیلئے حمایت کرنے کا عہد کیاہے اور 100 ملین ڈالر کے قرضے کو پچھلے 6 مہینے میں گرانٹس میں بدل دیا ہے۔ اِس میں مالی امداد پر سود کی شرح کم رہے گی۔
ایک اور اہم واقعے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل کمیونٹی کے لیڈروں سے ملاقات کی اور ایک متحد سری لنکا میں تمل کمیونٹی کیلئے مساوات، وقار اور انصاف کے تئیں بھارت کے مستقل عہد پر زور دیا۔ اِس کے بعد انہوں نے بھارتی قیام امن فورس کے میموریل پر گل دائرہ نذر کرکے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دن کا اختتام وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں سرکاری دعوت کے ساتھ ہوگا۔