ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 16, 2025 2:54 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نکوسیا میں قبرص کے صدر کے ساتھ باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے وفود کی سطح کی  بات چیت کررہے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی نے قبرص کے ساتھ اقتصادی روابط مزید مستحکم بنانے کے بھارت کے عہد کو اجاگر کیا ہے۔ جناب مودی نے اپنے سرکاری دورے کے دوران Limassol میں کاروباری گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ 23 سال میں بھارتی وزیراعظم کے قبرص کے پہلے دورے کا آغاز کاروباری گول میز کانفرنس کے ساتھ ہونے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت اقتصادی رابطوں کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت بحری اور بندرگاہوں کی ترقی، بحری جہاز تیار کرنے اور کام نہ آنے والے جہازوں کو توڑنے جیسے شعبوں پرتوجہ مرکوز کررہا ہے اور اسے فروغ دینے کے لئے نئی پالیسیاں لا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نکوسیا میں قبرص کے صدر Nikos Christodoulides کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ اس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔ دونوں رہنما باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور اختراع کے شعبوں میں اشتراک کے نئے راستے تلاش کیے جائیں گے۔ امید ہے کہ علاقائی اور عالمی امور بھی تبادلہئ خیال میں زیر غور آئیں گے۔ ان میں بھارت- یوروپی یونین تعلقات اور بھارت – مغربی ایشیا- یوروپی اقتصادی کوریڈور کا معاملہ بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں