وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، Cariappa پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور NCC کی سالانہ PM ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس سال کی ریلی کا موضوع ہے ”یوا شکتی وِکست بھارت“۔ ریلی کے دوران، 800 سے زیادہ کیڈٹس، ایک ثقافتی پروگرام پیش کریں گے، جس میں ملک کی تعمیرکے تئیں NCC کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ اِس ریلی میں، 18 دوست ملکوں کے، 144 نوجوان کیڈٹس بھی حصہ لیں گے۔ ریلی میں، پورے ملک کے 650 سے زیادہ رضاکار بھی، خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کریں گے۔
Site Admin | January 27, 2025 3:05 PM
وزیراعظم نریندر مودی نئی دلی میں سالانہ NCC پی ایم ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں
