وزیراعظم نریندر مودی آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بہار میں جناب مودی تقریباً 11 بجے گیا میں 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کرینگے۔
وزیر اعظم نریندر مودی بہار میں، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ توقع ہے کہ اِن پروجیکٹوں سے ریاست میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، بنیادی ڈھانچہ مستحکم اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ گنگا ندی پر 6 لَین والے Mokama-Simaria پُل کی تعمیر سے زرعی صنعتوں کے ساتھ ساتھ برونی ریفائنری اور آس پاس کے علاقوں میں دیگر صنعتی ترقی کو بھی رفتار ملے گی۔ اس پُل سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان آمد و رفت بہت آسان ہو گئی ہے۔ بودھ گیا میں پروگرام سے خطاب کے بعد وزیر اعظم اس بڑے پُل کا معائنہ کرنے کے لیے Simaria بھی جائیں گے۔ مقامی باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پُل کا نام قومی شاعر رام دھاری سنگھ دِنکر کے نام پر رکھا جائے، جن کی پیدائش اسی علاقے میں ہوئی تھی۔ ریاست میں کینسر کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیشِ نظر، مظفر پور میں نو تعمیر شدہ بھابھا کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے عوام کو بہتر علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، جناب مودی 16 ہزار سے زیادہ مستفیدین کے نئے گھروں کا افتتاح بھی کریں گے۔
مغربی بنگال میں وزیراعظم تقریباً سہ پہر چار بجے کولکاتا میں نئے تعمیر کئے گئے سیکشن پر میٹرو ٹرین خدمات کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کولکاتا میں پانچ ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ مغربی بنگال، BJP کے ترقیاتی ایجنڈے کے سبب، اُس کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ریاست میں ترنمول کانگریس کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے۔×