July 26, 2025 3:05 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی مالدیپ کی راجدھانی مالے میں مالدیپ کی آزادی کے 60 سال پورے ہونے کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی مالدیپ کی راجدھانی مالے میں مالدیپ کی آزادی کے 60 سال پورے ہونے کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ وہ صدر محمد معیزو کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر معیزو اور خاتون اول ساجدہ محمد کی طرف سے دی گئی سرکاری ضیافت میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دعوت کیلئے شکریہ ادا کیا اور مالدیپ کی آزادی کے موقع پر وہاں کے عوام کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔