December 24, 2025 3:00 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی سابق وزیراعظم بھارت رَتن اٹل بہاری واجپئی کی حیات اور نظریات کے اعزاز میں کَل اترپردیش میں لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی سابق وزیراعظم بھارت رَتن اٹل بہاری واجپئی کی حیات اور نظریات کے اعزاز میں کَل اترپردیش میں لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لکھنؤ جائیں گے۔ 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر راشٹر پریرنا استھل کو قومی اہمیت کی حامل ایک تاریخی یادگار اور ترغیبی کمپلیکس کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح بے لوث قیادت اور اچھی حکمرانی کے نظریات کو تحفظ فراہم کرنے اور فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔