ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 10:02 AM | PM Japan

printer

وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے دو دن کے دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج 15وِیں بھارت – جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج ٹوکیو میں 15وِیں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی جاپان کے دو دن کے سرکاری دورے پر آج صبح ٹوکیو پہنچے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظمShigeru Ishiba  کی دعوت پر اُن کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔

سربراہ ملاقات کے دوران دونوں لیڈر باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے نئے مرحلے کو آگے لے جانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے، جس میں گذشتہ    11 سال کے دوران لگاتار پیش رفت ہوئی ہے۔

ٹوکیو کے ہوٹل پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے نعرے لگاتے ہوئے جناب مودی کا پُرجوش انداز سے استقبال کیا۔ اُن کے اعزاز میں کتھک اور کلاسیکی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بھارت- جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے سے پہلے وزیراعظم ایک کاروباری میٹنگ میں بھی شریک ہوں گے۔ جاپان کی غیر ملکی تجارت کی تنظیم کے ایگزیکیوٹیو نائب صدر Kazuya Nakajo نے کہا ہے کہ جناب مودی کا جاپان کا دورہ صحیح وقت پر ہو رہا ہے۔ اُن کے سروے کے مطابق بھارت میں کام کرنے والی 80 فیصد سے زیادہ جاپانی کمپنیاں اگلے ایک دو سال میں بھارت میں اپنا کاروبار بڑھانے کی خواہشمندہیں۔

جناب مودی آج بعد میں جاپان کے اپنے ہم منصب Shigeru Ishiba کے ساتھ سالانہ سربراہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ اِس موقع پر کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے، جس میں دفاع، سیکیورٹی، تجارت، معیشت، تکنیک اور اختراع جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اِس کے بعد جناب مودی میڈیا سے خطاب  کریں گے۔

اِس سے قبل روانگی کے اپنے بیان میں جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ جاپان اور چین کے اُن کے دورے سے بھارت کے قومی مفادات اور ترجیحات کو تقویت ملے گی اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی نیز پائیدار ترقی کو آگے لے جانے کی خاطر مفید اشتراک میں مدد ملے گی۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ جاپان کے وزیراعظم Shigeru Ishiba اور وہ تعاون کو پروان چڑھانے، بھارت – جاپان اقتصادی اور سرمایہ کاری رابطوں کا دائرہ بڑھانے نیز نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے، جس میں آرٹیفیشیل انٹلی جینس اور سیمی کنڈکٹرس کے شعبے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اُن کا یہ دورہ تہذیبی رشتوں اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا بھی ایک موقع فراہم کرے گا، جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جاپان سے وہ چین جائیں گے جہاں Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ چین کے صدر Xi Jinping کی دعوت پر وہاں جائیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت مذکورہ تنظیم کا ایک سرگرم اور تعمیری ممبر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علاقائی اشتراک کو وسعت دینے کی خاطر شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ وہ اِس سربراہ کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر Xi Jinping، روس کے صدر ولادیمیر پُتن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے منتظر ہیں۔x