وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ اور مالدیپ کے چار دن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی برطانیہ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کریں گے اور شاہ چارلس سوئم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں اس مہینے کی 25 اور 26 تاریخ کو مالدیپ کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی دونوں ملکوں کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔
Site Admin | July 23, 2025 3:06 PM
وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ آزاد تجارت کا سمجھوتہ اور سکیورٹی بات چیت کے خاص موضوعات رہیں گے