July 23, 2025 3:17 PM

printer

چناؤ کمیشن نے جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے بعد نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے

چناؤ کمیشن نے جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے بعد نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کَل جناب دھنکھڑ کے استعفے کو نوٹیفائی کرنے کے بعد یہ انتخابی عمل شروع کیا گیا۔ پیر کے روز جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چناؤ کمیشن کے مطابق نائب صدر کے عہدے کا انتخاب، صدر اور نائب صدر کے انتخابات سے متعلق ایکٹ 1952 اور صدر اور نائب صدر کے انتخابات سے متعلق قواعد و ضوابط، 1974 کے مطابق کرایا جاتا ہے۔