وزیراعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکوں کے آخری مرحلے میں کَل Namibia کی راجدھانی Windhoek پہنچیں گے۔ وہ Namibia کے صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ یہ جناب مودی کا Namibia کا پہلا دورہ اور بھارت کے کسی وزیرِ اعظم کا تیسرا دورہ ہوگا۔اپنے قیام کے دوران وزیرِ اعظم Namibia کے صدر کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ اُن کے درمیان وفدوں کی سطح پر بھی تبادلہئ خیال ہوگا۔ جناب مودی کا Namibia کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ وزیرِ اعظم Namibia کے پہلے صدر آنجہانی ڈاکٹر Sam Nujoma کو بھی خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جو Namibia کے قیام میں پیش پیش رہے تھے۔
Site Admin | July 8, 2025 2:57 PM
وزیراعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکوں کے آخری مرحلے میں کَل Namibia کی راجدھانی Windhoek پہنچیں گے