وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 11 تاریخ سے بھوٹان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی اور بھوٹان کے شاہ Jigme Khesar Namgyel Wangchuck ایک ہزار 20 میگا واٹ کے Punatsangchhu-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اِس پروجیکٹ کو بھارت اور بھوٹان مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ وزیراعظم بھوٹان کے چوتھے شاہ Jigme Khesar Namgyel Wangchuck کی 70 ویں سالگرہ کے جشن میں شریک ہوں گے اور اپنے ہم منصب Tshering Tobgay سے بھی ملاقات کریں گے۔
جناب مودی گلوبل Piece پریئر فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور Thimphu میں Tashichhodzong میں مہاتما بدھ کے مقدس باقیات کے درشن اور پوجا کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں طرفین کو دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی سطح کی باہمی دلچسپی کے نظریات پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔x