وزیر اعظم نریندر مودی کو کل برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva کی طرف سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، صحت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ ماہ برازیل کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔×
Site Admin | August 8, 2025 10:09 AM | PM Brazil
وزیراعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula Da Silva کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت – برازیل کلیدی ساجھیداری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔