وزیراعظم نریندر مودی اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل کو 10 سال مکمل ہونے کے موقعے پر آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اِس موقعے پر وزیراعظم بھارت کے مضبوط اسٹارٹ اَپ ایکو نظام کے ارکان کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ چنندہ اسٹارٹ اَپ نمائندے بھی اپنے کاروباری سفر کے تجربات کے بارے میں جانکاری دیں گے۔
16 جنوری 2016 کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اسٹارٹ اَپ انڈیا کا آغاز کیا گیا تھا، جو اختراع کو آگے بڑھانے، Enterpreneuship کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کی خاطر ایک یکسر تبدیلی والا قومی پروگرام تھا۔ اس پہل کا مقصد بھارت کو روزگار تلاش کرنے والا ملک نہیں، بلکہ روزگار پیدا کرنے والا ملک بنانا تھا۔ گزشتہ دہائی میں اسٹارٹ اَپ انڈیا بھارت کی اقتصادی اور اختراعی صورتحال میں انتہائی اہم ثابت ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا اور ملک بھر میں دو لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپ کو تسلیم کیا گیا۔ یہ کاروباری ادارے روزگار پیدا کرنے، اختراع پر مبنی اقتصادی ترقی اور مختلف شعبوں میں گھریلو ویلو چین کو مستحکم کرنے میں اہم محرک ثابت ہوئے ہیں۔ 2030 تک بھارت 73 کھرب ڈالر کی معیشت اور2047 تک وکست بھارت کی جانب گامزن ہے۔ اِس صورتحال میں اسٹارٹ اَپ ملک کی ترقی کے سلسلے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔