ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2025 10:13 AM | PM-BRAZIL TALKS

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج Brasillia میں برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملک قابل تجدید توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے، زرعی تحقیق اور خفیہ معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے شعبوں میں 4 سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج Brasillia میں برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva کے ساتھ    بات چیت کریں گے۔ جناب مودی Rio de Janerio  میں 17وِیں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد سرکاری دورے پر کَل رات Brasillia پہنچے ہیں۔ برازیل کی راجدھانی پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے جناب مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اپنی اساس سے منسلک رہنے پر بھارتی برادری کے لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے اِسے ایک یادگار استقبال قرار دیا۔ جناب مودی نے کچھ تصویریں شیئر بھی کی ہیں، جن میں پُرجوش بھارتی برادری کے لوگوں کو قومی ترنگا لہراتے ہوئے اور وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برازیل کے اُن کے دورے کا Rio مرحلہ بہت مفید رہا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے برکس سربراہ کانفرنس میں تفصیلی تبادلہئ خیال کیا۔ انھوں نے برکس کو اور زیادہ مؤثر بنانے میں اپنی برکس صدارت کے ذریعے کام کرنے پر برازیل کے صدر اور وہاں کی سرکار کی ستائش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اُن کی دو طرفہ بات چیت سے مختلف ملکوں کے ساتھ بھارت کی دوستی کو تقویت ملے گی۔ اِدھر برازیل میں بھارت کے سفیر دِنیش بھاٹیہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ملک 4 سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔ اِن میں قابل تجدید توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ICAR اور برازیل کے ادارے Embrapa  کے درمیان زرعی تحقیق اور خفیہ جانکاری ایک دوسرے کو فراہم کرنے اور اُسے محفوظ رکھنے کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ بھارت اور برازیل کے کثیر رخی تعلقات ہیں جنھیں 2006 میں کلیدی ساجھیداری کی سطح پر پہنچایا گیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں