وزیراعظم نریندر مودی آج کرناٹک اور گوا کے دورے پر جا رہے ہیں۔ جناب مودی کرناٹک میں Udupi میں سری کرشن مٹھ جائیں گے اور Laksha Kantha Gita Parayana پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ Suvarna Teertha Mantapa کا افتتاح بھی کریں گے اور پوِترKanakana Kindi کیلئے Kanaka Kavacha وقف کریں گے۔
اپنے اسی دورے میں جناب مودی کوٹی گیتا لیکھن یگیہ ابھیان اور بھگوَد گیتا کے اجتماعی پاٹھ میں شرکت کریں گے، جسے گیتا پریان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم سونے کی پرت والے تیرتھ Mantapa کا افتتاح کریں گے اور سونے کی پرت والی Kanaka Kindi وقف کریں گے۔ اِس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ بھگوان کرشن نے اپنے عقیدتمند سنتKanakadasa کیلئے اِس پوِتر راہداری کو کھولا تھا۔
ضلع انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات سے مندروں کے شہر Udupi میں موٹر گاڑیوں کی آمدروفت اور پارکنگ پر صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بندشیں عائد کی ہیں۔ آج Udupi میں اسکولوں کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بعد میں وزیراعظم Sardha Panchashatamanotsava کے موقع پر گوا میں Shree Samsthan Gokarn Partagali Jeevottam مٹھ کے ساڑھے پانچ سو سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
جناب مودی مٹھ میں کانسے کے بنے ہوئے شری رام کے 77 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور رامائن تھیم پارک گارڈن کا افتتاح کریں گے۔ اِس موقع پر وزیراعظم وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے اور ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ جاری کریں گے۔
وزیراعظم گوا میں Partagali کے مقام پر بھگوان شری رام کے 77 فٹ اونچے کانسے کے بنے ہوئے تاریخی مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ تقریبات کے حصے کے طور پر نئے رامائن تھیم پارک گارڈن اور بھگوان رام کو وقف 10 ہزار مربع فٹ کے میوزیم کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرنے سے قبل ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکہ جاری کریں گے۔ دنیا بھر کے عقیدتمندوں کے اِس تاریخی مہوتسو میں شرکت کرنے کی امید ہے جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔x