March 11, 2025 10:19 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج پورٹ لوئی میں، ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی ماریشس کے دو دن کے دورے پر آج صبح پورٹ لوئی پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے موقع پر مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی آج Sir Seewoosagar رام غلام بوٹانیکل گارڈن جائیں گے اور Sir Seewoosagar رام غلام اور    Sir Anerood Jugnauth کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ جناب مودی اِس کامپلیکس میں ایک پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج شام ایک کمیونٹی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اِس موقع پر ماریشس میں رہنے والے بھارت نژاد افراد بڑی تعداد میں وہاں موجود رہیں گے۔ جناب مودی ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام سے ملاقات کریں گے۔

جناب مودی کَل مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اُن کے اِس دورے میں مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے، جن میں بحری سیکیورٹی، صلاحیت سازی اور تجارت کے شعبے شامل ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔