ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 2:49 PM | PM - BJP MP Workshop

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں BJP ارکانِ پارلیمنٹ کی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ NDA کی اتحادی پارٹیوں کے  ارکان پارلیمنٹ بھی اِس میں شریک ہوں گے۔

 

     BJP پارلیمانی پارٹی نے سامان اور مال تیار کرنے والوں اور تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ GST کی شرحوں میں کٹوتی کے فائدے صارفین تک پہنچائیں۔ BJP پارلیمانی پارٹی نے نئی دلی میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی ورکشاپ کے دوران نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تعلق سے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اِس میں اِس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ GST میں نئی اصلاحات سے پیداوار کو فروغ حاصل ہوگا، کھپت کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک کے خزانے میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔اِدھر وزیراعظم نریندر مودی آج BJP ارکانِ پارلیمنٹ کے تربیتی پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اِس دو روزہ ورکشاپ کا آغاز کَل پارلیمنٹ کامپلکس کے بال یوگی آڈیٹوریم میں ہوا تھا۔

BJP  کے سرکردہ لیڈر اور ارکان پارلیمنٹ مختلف معاملات پر اپنا اپنا نقطہئ نظر پیش کر رہے ہیں۔ پہلے دن کی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم نے سبھی تربیتی اجلاس میں شرکت کی۔ جناب رجیجو نے کہا کہ NDA پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی آج ورکشاپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ جناب مودی کَل کی ورکشاپ کے دوران پیچھے کی قطار کی Seat پر بیٹھے جس سے ایک عام BJP ممبر پارلیمنٹ کے طور پر اُن کی انکساری کا اظہار ہوتا ہے۔x