December 5, 2025 10:05 AM | Russian Prez Visit

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور علاقائی نیز باہمی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ بات چیت کے بعد کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔ اِن میں تجارت، معیشت، حفظانِ صحت، تعلیم، ثقافت اور میڈیا کے شعبے شامل ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پُتن23 ویں بھارت – روس سالانہ سربراہ میٹنگ کیلئے بھارت کے سرکاری دورے پر کَل شام نئی دلی پہنچے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر اُن کا گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

آج صبح راشٹرپتی بھون میں روس کے صدر کا باضابطہ طور پر استقبال کیا جائے گا۔ معزز مہمان راج گھاٹ پر گل دائرہ نذر کرکے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام صدر پُتن کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کریں گی۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت اور روس اپنی کلیدی ساجھیداری کے اعلانیے کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

گزشتہ 11 برس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پتن 19 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ سالانہ سربراہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان سب سے اعلیٰ سطح کا ادارہ جاتی بات چیت کا طریقہئ کار ہے۔ وزیر اعظم مودی کو گزشتہ برس جولائی میں، روس کے اعلیٰ سرکاری اعزاز  Order of the Holy Apostle Andrew the First سے نوازا گیا تھا۔ 2024-25 میں باہمی تجارت 68 ارب ڈالر سے زیادہ ریکارڈ سطح پر رہی۔ دونوں رہنماؤں نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔ دونوں ممالک گگن یان مشن کیلئے قریبی اشتراک کر رہے ہیں، جو بھارت پہلا انسانی خلائی پرواز پروگرام ہے۔ Kazan اور Yekaterinburg میں حال ہی میں بھارت کے قونصل جنرل کا افتتاح ہوا ہے۔

صدر پتن کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے بھارت اور روس کی قیادت کو ایک موقع فراہم کرے گا۔