January 15, 2026 9:28 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں دولت مشترکہ ملکوں کے اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسروں کی 28 ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں دولت مشترکہ ملکوں کے اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسروں کی 28 ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ مختلف موجودہ پارلیمانی معاملات پر وسیع تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اِن میں مضبوط جمہوری اداروں کو برقرار رکھنے میں اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسروں کا رول بھی شامل ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔      VC Anupam Mishra

اِس کانفرنس کی صدارت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کریں گے اور اِس میں دنیا کے مختلف حصوں کے 42 دولت مشترکہ ممالک اور چار نیم خود مختار پارلیمنٹس کے 61 اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں وسیع تر عصری پارلیمانی امور پر غور و خوض کیا جائیگا، جن میں مضبوط جمہوری اداروں کو برقرار رکھنے، پارلیمانی کام کاج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، ارکانِ پارلیمنٹ پر سوشل میڈیا پوسٹ کے اثرات، پارلیمنٹ کے تعلق سے لوگوں کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنے کیلئے، اختراعی حکمت عملی اور ووٹنگ سے الگ شہریوں کی شراکت وغیرہ کے تعلق سے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کے رول شامل ہیں۔

انوپم مشرا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں فہیم احمد