December 26, 2025 2:31 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سکریٹریز کی پانچویں تین روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سکریٹریز کی پانچویں تین روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ وہ کَل اور پرسوں، کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

یہ کانفرنس قومی ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں منظم اور لگاتار مذاکرات کے ذریعہ مرکز-ریاست شراکت داری کو مستحکم کرنے کی راہ میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کانفرنس امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے، وزیراعظم کے تصور کے مطابق ایک ایسے فورم کے طور پر خدمات انجام دیتی ہے، جس میں مرکز اور ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کرسکیں، بھارت کے انسانی اثاثے کی صلاحیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے اور سب کی شمولیت والی، مستقبل پر مرکوز ترقی میں اضافہ کرنے کیلئے ایک متحدہ خاکہ تیار کیا جاسکے۔